سرد مہر
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - بے مروت، بے وفا، بے رحم، ظالم۔ "وہ ہمیشہ سے کچھ عجیب سا کچھ سرد مہر سا، کچھ خود غرض سا ہے۔" ( ١٩٧٩ء، ریت کی دیوار، ٣٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرد' کے ساتھ فارسی ہی سے اسم 'مہر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٤١ء سے "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بے مروت، بے وفا، بے رحم، ظالم۔ "وہ ہمیشہ سے کچھ عجیب سا کچھ سرد مہر سا، کچھ خود غرض سا ہے۔" ( ١٩٧٩ء، ریت کی دیوار، ٣٢ )